بین الاقوامیتازہ ترین

آج حرم پاک میں پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ ہوگی

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرم شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی۔سربراہ حرمین الشریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور درجہ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔حرم شریف آنے والوں کے لیے مختلف مقام پر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،رانا تنویر

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker