تازہ ترینکھیل

ای ین بشپ نے ورلڈکپ جیتنے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ بولر ای ین بشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ای ین بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔ای ین بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرزخطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔  دوسری طرف شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جیت کے دعوے کرکے اپنی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، ایسا نہ ہو یہ دعوے انہیں ذلیل کرادیں، بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ میں غیر ضروری طور پر اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرکے ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا ہے، یہ دباؤ بھارت کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:آگ برساتا سورج گرمی کی شدت اور 16سے18لوڈشیڈنگ نے عوام جینا محال کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker