پاکستانتازہ ترین

ن لیگ نےمہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز، لیبر اور تاجر سمیت تمام تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور تمام مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے اور حکومتی نااہلی، کرپشن، مہنگائی پر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی حکومت سے نجات سے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے قوم کو نجات مل سکتی ہے، یہ ظالم، کرپٹ اور نالائق حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کو گھر بھجوانے کے لئے عوام گھروں سے نکلیں، اس گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور جین مندر چوک میں نماز جمعے کے بعد احتجاج ہوگا، مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی) سے ریلی نکالی جائے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مری مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج ہوگا، جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج ہوگا اور قصور میں ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ (شہباز خاں روڈ) میں احتجاج ہوگا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا ہے کہ میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک، خوشاب میں مسلم لیگ (ن) ہاؤس کے سامنے احتجاج ہوگا، ساہیوال میں جوگی چوک سے احتجاجی مظاہرہ دیپال سے چوک ساہیوال تک جائے گا اور ملتان میں 24 اکتوبر اتوار کو دوپہر 2 بجے چوک حسین آگاہی سے احتجاجی جلوس نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں جمعے کے روز فرید گیٹ کے سامنے احتجاج ہوگا، بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک، حافظ آباد میںضلعی سیکرٹریٹ فوارہ چوک نزد پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا، عرفان دولتانہ وہاڑی غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی نکالیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر بروز جمعے کو ختم نبوت چوک لیہ میں احتجاج ہوگا، سیالکوٹ میں ہفتے کے روز 3 بج چوک علامہ اقبال میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا اور 23 اکتوبر کو سنگلا نوالہ چوک خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ گوجرنوالہ پریس کلب کے سامنے اتوار کو 3 بجے احتجاج ہوگا، گجرات میں اتوار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا اور 24 اکتوبر کو چوک حسین آگاہی ملتان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  تمام قانون پیپلزپارٹی کے خلاف ہی یاد آتے ہیں، شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker