تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آج سے آغاز

دبئی(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیمیں 2 مقابلوں میں آپس میں ٹکرائیں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ میں آج ابوظبی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔اس کے علاوہ سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ  انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ 1 میںآسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش  اور سری لنکا شامل ہیں۔اس کے علاوہ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ہم روائتی قوالی میں جدید سازوں سے جدت پیدا کررہے ہیں ،ذوالفقار علی،مبارک علی قوال

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker