پاکستانتازہ ترین

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری

کوئٹہ(پاک نیوز)بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا جاری کردیا۔وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد نمبر 115 پر رائے شماری 25 اکتوبر کودن 11 بجے ہوگی جس کے لیے سیکرٹری اسمبلی نے طریقہ کار بھی جاری کردیا۔تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل اسپیکر اراکین کی حاضری کے لیے 5 منٹ تک گھنٹی بجانےکی ہدایت دیں گے، گھنٹیاں بند ہونےکے بعد ایوان  کے تمام داخلے دروازے بند کردیے جائیں گے۔ رائے شماری کے مرحلے کی تکمیل تک ہر داخلی دروازے پر اسمبلی اسٹاف تعینات رہےگا، ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونےکے بعد سیکرٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کریں گے، اسپیکر اسمبلی قرارداد پر رکارڈ شدہ ووٹوں کے نتیجے کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  علی موسی گیلانی کی گرفتاری یا آزادی کا فیصلہ کل ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker