پاکستانتازہ ترین

حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب،وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید  نے کہا ہے  کہ تمام بند راستے کھول دئیے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت  اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ منگل تک پرامن طریقے سے معاملہ کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےکہا ہے کہ تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت افغانستان میں کیوں!

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker