تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جمعیت العلمائے اسلام کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔پی ڈی ایم کی جماعت جمعیت العلمائے اسلام کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی۔بینر،کتبے اور جھنڈے اٹھائے شرکا کے حکمران چینی چور،آٹا چور،دوائی چور،اور تیل چور کے نعرے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ڈی ایم میں شامل جماعت جمعیت العلمائے اسلام ف کے سینکڑوں کارکن ملتان روڈ بابری مسجد کے قریب جمع ہوئے۔شرکا نے ہاتھوں میں جھنڈے،بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی طرف سے تیل،بجلی،گیس اور دیگر اشیا کی قیمتں بڑھانے کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے اور موٹر سائکلوں،ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار شرکا مہنگائی کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔جے یو پی کے مقامہ رہنما قاری سفیان فاروقی کی قیادت میں شرکا ملتان روڈ پر مارچ کرتے ہوئے تھانہ صدر چوک تک آئے جہاں پر ریلی ایک جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔شرکا سے خطاب کرتے جمعیت العلمائے اسلا م ضلع قصور کے نائب امیر مولانا سفیان فاروقی اور دیگر نے حکمران پارٹی پر تنقید کرتے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے۔حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر آئے روز قیمتیں بڑھا کر ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔اگر یہ حکومت قائم رہی تو عوام کی زندگیاں اجیرن بن جائیں گی اس لیے ہمارا مطالبہ ہے یہ دھاندلی زدہ حکومت مستعفی ہو جائے اور غیر جانبدار الیکش کمیشن کے زریعے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔شرکا نے پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی جمہوری جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرتے اعلان کیا کہ وہ اپنے قائد کی کال پر ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف بنوں پہنچ گئے،جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker