پاکستانتازہ ترین

مذہبی تنظیم کا اسلام آباد کی طرف مارچ ،جی ٹی روڈ بند کردیا گیا

لاہور(پاک نیوز) مذہبی تنظیم کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ کےدونوں اطراف میں جی ٹی روڈ آج  چھٹے روز بھی بند ہے۔تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیم کے مارچ کو روکنے کے لئے سادھوکی کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا ہے اور پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ مٹی ڈال کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند کردیئے ہیں۔ دریائے چناب پل سے پہلے جی ٹی روڈ  پر  12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق بھی کھودی گئی ہے جس سےشہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی نے مارچ کا آغاز کر دیا جو تیس اکتوبر تک اسلام آباد ہر صورت پہنچے گا دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس سامنے سے مظاہرین کو روکے گی اور لاہور اور شیخو پورہ پولیس پیچھے سے مظاہرین پر حملہ اوور ہو گی۔  خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلی کو سندھ کے معروف لوک گلوکار علن فقیر مرحوم کا پورٹریٹ پیش کیا گیا،یہ دن منانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا:عثمان بزدار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker