پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں، ٹی ایل پی کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی کی طرح پنجاب بھر میں رینجرز کو تعینات کررہا ہوں اور دو ماہ کیلئے رینجرز صوبے میں ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 147 کے تحت صوبے میں رینجرز طلب کی گئی ہے اور پنجاب حکومت کو اختیار ہوگا کہ جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرے جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے اختیارات بھی پنجاب حکومت کو دیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ تحریک لبیک والے عسکریت پسند ہوچکے ہیں، سادھو کی میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں، تحریک لبیک والوں نے کلاشنکوفوں سے پولیس پر فائرنگ کی ہے،  پرتشدد واقعات میں 70 پولیس اہل کار زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عورتوں کا شرمناک احتجاج جس میں باقی شہری بھی شامل ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker