پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

کوئٹہ(پاک نیوز) گورنر بلوچستان  سید ظہور  احمد آغا نے صوبے کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کرنے کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر کو صبح 10بجے طلب کیا ہے۔ایوان کی کارروائی میں آئین کے آرٹیکل 130(4)اور بلوچستان اسمبلی کے قوائد کے قاعدہ 18کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی آج صبح  سے شام 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل اور جمع کروائے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  رانی مکھرجی جنوری میں حقیقی دلہن بنیں گی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker