پاکستانتازہ ترین

حکومت اور مذہبی جماعت میں مذاکرات بے نتیجہ

لاہور(پاک نیوز) حکومت اور مذہبی جماعت  کے مابین ہونے والے مذاکرات ایک بار  پھر بغیر نتیجہ ختم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور دھرنے پر بیٹھی مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف تھا کہ مذہبی جماعت کے کارکن واپس جائیں گے  تو ہی ان کی بات سنی جائے گی ۔حکومت نے مزید  موقف اختیار کیا  کہ سعد رضوی کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات پر بات تب ہو گی جب حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب  حکومت نے مذہبی جماعت کے  کارکنوں کو وزیر آباد کے مقام پر سختی سے روکنے کا فیصلہ کیاہے ۔ متعلقہ اداروں کو   اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ جبکہ کالعدم تنظیم کو وزیرآباد روکنے کے لئے فور سز کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button