پاکستانتازہ ترین

قدوس بزنجو آج بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(پاک نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر عبدالقدوس بزنجو آج بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب آج چار بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا قدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول و ملڑی حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button