تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

فیس بک‘ نے نام بدل کر ’میٹا‘ رکھ لیا

لندن(ڈیسک نیوز) سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ’فیس بک‘ نے نام بدل کر ’میٹا‘ رکھ لیاسماجی رابطوں کے عالمی پلیٹ فارم فیس بک نے ری براڈنگ کے منصوبے کے تحت مادر کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’میٹا‘ رکھ لیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ’’ایف پی‘‘ کے مطابق فیس بک کی جانب سے نام کی تبدیلی کا اعلان کمپنی کی سالانہ کانفرس کے دوران کیا گیا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ فیس بک کی مادر کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا کیا جا رہا ہے۔مارک زکر برگ نے کہا کہ ’ہم نے سوشل ایشوز کے ساتھ نبرد آزما ہو کر اور کلوزڈ پلیٹ فارم کے تحت رہ کر کافی کچھ سیکھا اور اب وقت ہے کہ ہم نے جو کچھ سیکھا ہے اس سے ایک نئے باب کا آغاز کیا جائے,تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ہماری ایپس اور برانڈز کے نام تبدیل نہیں ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پیغامِ حق

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker