پاکستانتازہ ترین

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے مذاکرات سے انکار

لاہور(پاک نیوز)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیٹرولیم ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ حکومت سنجیدہ ہی نہیں مذاکرات میں شریک نہیں ہونگے۔پیٹرولیم ڈیلرز نے کہاہےکہ ڈیلرز مارجن میں اضافے کا فیصلہ کرکے ہمیں بلالیں ہم ملیں گے،اس طرح بے معنی مذاکرات کا فائدہ نہیں نہ ایسے وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہےکہ دو روز قبل پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر وعدہ خلافی کی۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button