پاکستانتازہ ترین

خادم حسین کی برسی کیوجہ سے ضمنی الیکشن ملتوی کیا جائے، پنجاب حکومت

لاہور(پاک نیوز)حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے پرتشدد لانگ مارچ شروع کررکھا ہے اور مظاہرین کے تشدد سے کئی پولیس اہلکارشہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی ضمنی الیکشن ری شیڈول کرنےکی سفارش کی ہے۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث ضمنی الیکشن ری شیڈول کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 19 نومبرکو خادم حسین رضوی کی برسی بھی ہے، امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں 5 دسمبر کو پولنگ شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button