تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا کی ہائی پاورٹرانسمیشن لائن کے کروڑوں روپے کے کھمبے چوری

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈکیٹی اور چوری کی دو وارداتوں میں واپڈا کی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے کروڑوں روپے کے کھمبے چوری ، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئی تعمیر ہونے والی ٹرانسمیشن لائن کے مواضعات نتھے جاگیر اور گگہ سرائے میں لگے کروڑوں روپے کے چھ کھمبے نا معلوم چور اُکھاڑ کر لے گئے ۔ جس کی وجہ سے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نئی واپڈا لائن چلنے سے پہلے ہی تباہ ہو گئی ہے ۔ دوسری واردات میں نتھے جاگیر کا رہائشی محمد عمران اپنی موٹر سائیکل پر مدکے دھاریوال جا رہا تھا کہ راستے میں دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکوؤں نے اُسے روک کر گن پوائنٹ پر سترہ ہزار نقدی ، دو قیمتی موبائل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں  :جمبر پریس کلب کے وفد کی صدر آصف تاج کی قیادت میں چوکی انچارج راحیل خان سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker