تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نا اہل حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی،رانا حیات خان

بھائی پھیرو (نامہ نگار) بھائی پھیرو۔پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بھائی پھیرو میں بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون بڑھتی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی،حکومت کے خلاف نعرے بازی۔حکومت نے قیمتیں بڑھا کر اور مہنگائی کرکے غریبوں کے چولھے ٹھنڈے کر دیے۔مقررین کا مظاہرین سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف بھائی پھیرومیں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون سڑکوں پر نکل آئی، اور حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں ن لیگ کی قیادت اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، سابق ایم این اے رانا حیات،ڈسٹرک چیئرمین قصور رانا سکندر،سابق ناظم رانا شہزاد اقبال خاں نے کی اور اشیاء خوردونوش، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا کر حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔رانا محمدحیات خاں نے مظاہرین سے خطاب کرتے کہاکہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، ادویات اور اب پٹرول غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں حکومتی ناقص پالیسیوں نے غریب کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ہیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے چنگل سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔مظاہرین نے وقفہ وقفہ سے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں  ’11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے‘،شفقت محمود

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker