پاکستانتازہ ترین

حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، اچھا وقت آنے والا ہے، شہباز شریف

ڈیرہ غازی خان(پاک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےکہا ہے کہ اچھا وقت آنے والا ہے، عام آدمی کی زندگی حکومت نے اجیرن کردی ہے۔ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تمھارا وقت پورا ہوچکا ، عوام کو گواہ بناکر کہتا ہوں  جنوبی پنجاب کو سینٹرل پنجاب اور  شمالی پنجاب سے بہتر نہ کردیا  تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت کا آج اس حکومت سے مقابلہ کرلو ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوچکا ، نواز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے چپے چپے میں حاضر  ہوتا تھا،ہم نے غریب کسانوں میں اربوں روپےتقسیم کیے، بیج دیے، ادویات دیں، آج کھادکی قیمت 2400 روپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر گواہی دے رہاہے کہ عمران نیازی کا وقت پورا ہوچکا ،  کون کہتاتھا ، ڈالر کےمقابلے میں ایک روپیہ گر جائے تو حکومت اور  وزیراعظم چور ہوتا ہے،  کون کہتا تھا کہ بجلی کا بل مہنگا ہوجائے تو وزیراعظم اور حکومت چور ہوتی ہے، یہ شخص کنٹینر پر کھڑے ہوکر دن رات کہتاتھا کہ کرپشن ہے تو وزیراعظم اور حکومت چور ہوتی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر نےکہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن سب سے زیادہ ہے، عمران خان نے3 سال میں 15 ہزار ارب روپے قرض لیا،کون سا نیامنصوبہ بنایا؟کل کو عمران خان رہے تو چینی کی قیمت 420 روپے کلو ہوجائےگی۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر، ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker