پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی میں 12 روز سے بند راستے کھل گئے

راولپنڈی(پاک نیوز) راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیے گئے جب کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں۔راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی دی گئیں جب کہ  مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں اور صدر سے فیض آباد تک مری روڈکو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔فیض آباد انٹرچینج ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا اور راولپنڈی میں کئی دنوں سے بند میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔دوسری جانب کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے باعث اللہ والا چوک کے قریب تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔علاوہ ازیں لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بند ہے، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔ادھر گوجرانوالہ کے مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اندرون شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔وزیرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں تاہم گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس ابھی تک بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ذاتی پرخاش

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker