تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محلہ میں دہشت گردی سے روکنے پر پانچ مسلح افراد نےفائر مارکر ہاتھ اور ٹانگ توڑ دی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔محلہ میں دہشت گردی سے روکنے پر پانچ مسلح افراد نیدن دیہاڑے فائر مار کر ہاتھ اور ٹانگ توڑ دی۔نازک حالت میں زخمی لاپور ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق مسلح ملزم فاروق جوئیہ نے اپنے چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دن دیہاڑے سول ہسپتال بھائی پھیرو کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص ارشد ارائیں کا ہاتھ اور ٹانگ توڑ ڈالی۔شدید زخمی کو سول ہسپتال بھائی پھیرو لیجائیا گیا جہاں پر زخمی کی نازک حالت کی وجہ سے لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اسکی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے کیونکہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے مریض خطرے میں ہے۔زخمی کے بھائی سخی نے تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں دی گئی درخواست میں وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ ملزمان مزکوران نے گزشتہ روزمحلہ کوٹ فضل شاہ میں آکر اسلحہ لہرا کر دہشت پھیلانا شروع کر دی جس پر ارشد کے ساتھ انکی تلخ کلامی ہو گئی اور ملزمان نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:وفاقی کالونی میں گزشتہ دودنوں سے پینے کاپانی غائب ،افطاری وسحری اوراوقات وضومیں پانی سے محروم شہری بلبلا اُٹھے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker