تازہ ترینکھیل

پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کیخلاف کھیلے گی

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں  پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ  کے سپر 12 مرحلے میں آج  نمبیا سے مدمقابل ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم میں کم از کم دو تبدیلیوں کا امکان ہے ،میڈیم پیسر حسن علی کی جگہ وسیم جونئیر یا شاہنواز دھانی کو موقع دیا جائے گا۔ حسن علی نے اس سے قبل کھیلے جانیوالے میچوں میں اپنے اوورز میں بہت زیادہ اوسط  سے رنز دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے سپنر عماد وسیم کو  بھی آرام دیا جاسکتا ہے اور ان کی جگہ محمد نواز سے نمیبیا کے خلاف بالنگ کروائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں ابھی تک تین میچز کھلیے ہیں اور تینوں جیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے۔تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اس وقت گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے

یہ بھی پڑھیں  رشوت ایک گھناؤنا جرم

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker