تازہ ترینکھیل

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)نمیبیا کو شک مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔تاہم پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بنا کر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے انہیں ڈیوڈ ویسا نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5 گیندوں کے مہمان بنے، جن پر انہوں نے اتنے ہی رنز بنائے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔اس کے بعد محمد حفیظ آئے اور محمد رضوان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 67 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی۔محمد رضوان کے بلے نے ایک مرتبہ پھر رنز اگلے اور وہ 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں  تبدیلی کے دعوے اوروعدے مگرآئے گی کب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker