پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعےتحریک لبیک پرپابندی ہٹانےکی منظوری دی۔اس سے قبل وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی تھی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ 4 نومبر کو صوبہ پنجاب کی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کی تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علما سے مذاکرات کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  نیویارک :او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker