پاکستانتازہ ترین

نئی بلوچستان کابینہ آج وزارتوں کے حلف اٹھائے گی

کوئٹہ(پاک نیوز)نئی بلوچستان کابینہ آج وزارتوں کے حلف اٹھائے گی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ آج تشکیل پائے گی اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں 14 وزیر اور 5 مشیر شامل ہوں گے، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کابینہ کا حصہ ہوں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ایوان میں مائینس ون کی تبدیلی کے بعد آج نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی،حلف برداری کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ میں تمام وزیرمشیر جام کمال دورکے ہیں اور بیشتر جام کمال کے دور میں بھی وزارتوں پر فائض تھے۔واضح رہے کہ 5 ایڈوائزرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن حکومت بلوچستان آج ہی جاری کرے گی۔اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردارعبدالرحمٰن کیتھران نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی رو سے بلوچستان کابینہ میں 14 وزراء شامل ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کیبنٹ سازی میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن بنچز ارکان سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فضائیہ کا میراج طیارہ سونمیانی کے علاقے میں گرکرتباہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker