پاکستانتازہ ترین

تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو  30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نومبر کیلئے پی ایل این جی لمیٹڈ نے ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔نومبر میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے 2 عالمی کمپنیوں نے معذرت کی تھی، یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔26 سے 27 نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 19 سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں، عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے 2 کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:تیزرفتار مسافرکوسٹرنے خاتون کو کچل ڈالا،خاتون ہلاک مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker