تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تلاوت قرآن اورنعتیہ مقابلے طلبہ میں محبت رسول اللہ ﷺکو پروان چڑھاتے ہیں،مولانا جمیل سعیدی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تلاوت قرآن اور نعتیہ مقابلے طلبہ میں محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پروان چڑھاتے ہیں اور ان کی باطنی خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پنجاب کالج میں طلبا کے مابین ایک نعتیہ اور حسن قرات کے مقابلے کے شرکا سے خطاب کرتے کالج کے پرنسپل،معروف عالم دین مولانا جمیل سعیدی اور پروفیسر محمد عثمان نے اپنے اپنے خطابات میں کیا۔نعتیہ مقابلہ اور مقابلہ حسن قرات میں طلبا نے نہات عقیدت سے تلاوت قران پاک اور نعتیں پیش کیں جنہیں شرکا نے خوب داد دی۔ نظامت کے فرائض شعبہ اردو کے لیکچرار پروفیسر محمد عثمان ساقی ادارے کے ڈائریکٹر صاحبان، پرنسپل کالج ہذا بھائی پھیرو اور شہر کے معززین نے بھی شرکت کی۔مقابلوں کے نتائج کے لیے باقاعدہ شہر کے نامور قراء, نعت خواں اور علامہ مفتی جمیل احمد سعیدی صاحب کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف میڈیا کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع نہ صرف طلبہ میں محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پروان چڑھاتے ہیں بلکہ ان کی باطنی خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔اختتامی خطبہ مولانا جمیل سعیدی صاحب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمر مبارک کے تین گوشوں پر مفصل اور سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ڈائریکٹر صاحبان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی فضا چاہتے ہیں جہاں طلبہ و طالبات کی ذہنی فکروں کو مکمل طور پر مادیت پرستی کی طرف نہ دھکیلا جائے بلکہ وہ روحانی طور پر بھی اپنے آپ کو فیضیاب کرتے رہیں۔ یہ محفل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.اس تقریب میں مقامی صحافیوں اور معروف صحافی حکیم مختار قادری نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار پی ٹی آئی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker