تازہ ترینکھیل

میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کرنے میں مصروف

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہیڈن کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں قرآن کے ساتھ داخل ہوا۔میتھیو ہیڈن نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ  رضوان تھا اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں، لیکن انہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا۔میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ ہم آدھے گھنٹے فلور پر بیٹھے اور اس پر بات کی اور  میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  یونس خان نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker