پاکستانتازہ ترین

آج سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کاامتحان ہے، شاہدخاقان

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ آج سپریم کورٹ اوراعلیٰ عدلیہ کا امتحان ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق چیف جسٹس خودکوکلیئرنہ کرسکےتوسپریم کورٹ پرکون یقین کریگا۔ان کا کہنا تھا کہ تردیدسےبات نہیں بنتی،ثاقب نثارمعاملےپرصفائی پیش کریں،طےکرناہوگاچیف جسٹس کامداخلت کرنا اثرزیادہ اندازہوتاہےیانہیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ عوام کےسامنےمعاملےکی تفتیش کرے،طےکرناہوگاچیف جسٹس کی مداخلت کےکیااثرات ہوتےہیں،اعلیٰ عدلیہ ثاقب نثارسےنہیں پوچھ سکتی مداخلت کیوں کررہےہیں؟ ضمانت،الیکشن کےمعاملات پرچیف جسٹس مداخلت کررہےہیں۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ثاقب نثارخود کوبری الذمہ قراردیناچاہتےہیں، ثاقب نثاربیان حلفی میں کہہ دیں رجسٹرارکوفون نہیں کیا، ثاقب نثارنےالیکشن سےقبل ضمانت نہ دینےکاکہاتھا۔شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ نیب نےاب تک صرف نوازشریف کوسزادی ہے ،چیئرمین نیب نے 539 ارب ریکورکرنےکادعویٰ کیا، وزارت خزانہ کےمطابق 1.4 ارب روپےجمع کرائے گئے ،537 ارب روپےکہاں گئے؟اس کاحساب مانگاجائےگا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب اسی عدالت میں کھڑےہوکرجواب دیں گے، آپ کی ریکوری 1.4 ارب اوراخراجات 6 ارب روپےہیں، چیئرمین نیب بتائیں سیاستدانوں سےکتنی ریکوری کی۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان کاسمیع الحق اورعمران خان کوحکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker