پاکستانتازہ ترین

عمران کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی: آصف زرداری

اسلام آباد(پاک نیوز)سابق صد آصف زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان کو لانے والے اپنی غلطی کا اعتراف کررہے ہیں اور ان کی حکومت پانچ  سال پورے نہیں کرے گی۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے رانا شمیم سے متعلق  سوال پر کہا کہ ہم پہلےہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں، جسٹس قیوم کےساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ٹیپ تھی۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرےگی، ان کو لانے والے اب اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت مسئلہ خود حل کرے، پاک فوج نے واضح کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker