پاکستانتازہ ترین

قانون سازی کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک نیوز)قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہونے جا رہا ہے، قومی اسمبلی سے منظورمگر سینیٹ سے نامنظور 20 کے قریب بل قانون سازی کے لئے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائینگے۔بلز کی منظوری کےلیے وزیراعظم خود متحرک ہیں، اتحادیوں کو رام کرنے کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔حکومت کی کاوشیں کارگر ہوگئیں اور اتحادیوں بھی راضی ہوگئے ۔ قانون سازی کی مکمل تیاری کرلی گئی۔اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم کو فرنٹ فٹ پر آنا پڑا ، ملاقاتیں کی اور گلے شکوہ سنے اوراعتماد میں بھی لیا ۔اب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اورق لیگ نے حمایت کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرامین الحق نے تصدیق کرتے ہوئے تمام قانون سازی میں ساتھ دینے کی تصدیق کی جبکہ سینیٹرکامل علی آغا نے بھی ق لیگ کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں  چین میں ویلنٹائن ڈے پر رنگ میں بھنگ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker