پاکستانتازہ ترین

کلبھوشن یادیو کے حق میں قانون سازی کی مخالفت میں قرارداد اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(پاک نیوز)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں قانون سازی کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرار داد کے متن میں درج ہےکہ یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پارلیمنٹ سے بل پاس کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔متن میں کہاگیا کہ عالمی عدالت کے کہنے پر بھارتی جاسوس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، کلبھوشن یادیو ہزاروں پاکستانیوں کے قتل کا خود اعتراف کرچکا ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق ہمارے بچوں کے قاتل کو اس طرح ریلیف دینا شہداء کے خون سے غداری ہے، یہ ایوان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں پاس کیے بل کو مسترد کرتا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے والے وزیراعظم نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی معاشی خودمختاری اغیار کے قدموں میں رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈسٹر کٹ یو نین آف جر نلسٹس ضلع اوکاڑہ کی تنظیم توڑ دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker