پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن کی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت

اسلام آباد(پاک نیوز)اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت شروع کردی ، اسٹیرنگ کمیٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن کے ریڈار پر آگئے، اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے مشاورت شروع کردی۔ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد لانے کی تجویز بلاول بھٹو زرداری نے دی۔اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر نے جانبداری دکھائی، خط لکھ کر اپوزیشن کا تعاون مانگا گیا اور خود ہی اس سے منحرف ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی اسپیکر کخلاےف عدم اعتماد کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ا سپیکر پر قانون سازی کے دوران قواعد کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا جائے گا، اپوزیشن اسپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹیوں کے بائیکاٹ پر بھی غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں اساتذہ کی بھرتی پرپابندی اٹھالی گئی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker