پاکستانتازہ ترین

پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا: حماد اظہر

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ایک بیان میں وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے لہٰذا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کردی ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے مگر پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کریں اورفیصلے پر نظرثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سنی علماء کونسل پھول نگر مکی مدنی فاؤنڈیشن اور اے سی پتوکی کامشترکہ اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker