تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نئے ایس ایچ اومیاں عبدالمجید کا تعیناتی کے پہلے ہی دن منشیات فروشوں کے خلاف کھڑاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے نئے ایس ایچ اومیاں عبدالمجید کا تعیناتی کے پہلے ہی دن منشیات فروشوں کے خلاف کھڑاک۔ علاقہ غیر کا بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکرکے لاکھوں روپے کی افیون کی بھاری مقدار بر آمد کر لی۔منشیات لینے والی بھائی پھیرو کی لیڈی سمگلر اور اسکے خاوندکے خلاف بھی مقدمہ درج، عوامی سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصورصہیب اشرف اور ڈی یس پی پتوکی آصف جوئیہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اومیاں عبدالمجید نے اپنی تعیناتی کے پہلے ہی دن مخبری پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر پل پرناواں کے قریب علاقہ غیر کے بدنام زمانہ منشیات کے سمگلر محمد احمداعوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی چھ کلو افیون بر آمد کرکے اس کے خلاف مقدہ درج کرکے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔منشیات فروش علاقہ غیرسے منشیات سمگل کرکے پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو کے منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش اپنا نام محمد احمد اعوان بتایااور کہا کہ وہ یہ منشیات محلہ میانکے موڑ کی بدنام زمانہ لیڈی منشیات فروش نازیہ بی بی اور اسکے خاوند رانا شبیر کو سپلائی کرنے کیلیے لا رہا تھا۔افیون کی قیمت تیس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے موجودہ فرض شناس اور منشیات فروشوں کے دشمن ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو میاں عبدالمجیدکو تعریفی سندیں اور انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button