تازہ ترینکھیل

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف

چٹاگانگ(نمائندہ سپورٹس)چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور  پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا ہے۔چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے۔ کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔بنگلا دیش کے یاسر علی 36 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں  رائے ونڈ: فرسٹ ائیر کی دو طالبات نے خود کشی کرلی، والدین کا مقدمہ درج کروانے سے انکار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker