پاکستانتازہ ترین

غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈاکٹر شہبازگل اور متعلقہ سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔اس مو قع پر وزیراعظم کو احساس راشن پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 دیے جائیں گے، جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام 15 دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا، پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ متعلقہ حکام ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کریانہ اسٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  "سر جی! مائیں کیوں مر جاتی ہیں......؟؟؟"

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker