پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بعد وزیرریلوے اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ،تحریری جواب میں کہا کہ کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں ۔الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اوروزیر ریلوے اعظم سواتی کے الزامات پرتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل اعظم سواتی نےمؤقف اپنایاکہ آئینی ادارے کیخلاف اگرکوئی غلطی ہوجائے،تومعذرت کرنی چاہیئے۔ممبرسندھ نثاردرانی کے پوچھنے پر وکیل نے بتایا کہ اعظم سواتی کواچانک کوئٹہ جانا پڑگیاہے ۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پرحاضری سے استثنی مانگا گیا تھا ،کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیارکررہے ہیں؟۔اعظم سواتی نے تحریری جواب میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں کبھی الیکشن کمیشن کومتنازع کرنے کی کوشش نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن2013 : نواز شریف کا مقابلہ جاوید ہاشمی کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker