تازہ ترینعلاقائی

جمبر:شہری دوران سفر فوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔عدیل اسلم

دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ایمر جنسی آفیسر آپریشنز قصور

جمبر(نامہ نگارخان))تفیصلات کے مطابق ایمرجنسی آفیسر آپریشنز قصور ریسیکو1122 عدیل اسلم کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی اور شدید دھند کے باعث شہریوں سے گزارش ہے کہ فوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔انکا کہنا تھا کہ شدید دھند کی وجہ سے حادثات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اس لئے شہریوں کو چاہئیے کہ اس دوران سفر کرتے وقت اپنی سپیڈ کو کم رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سفر کریں۔ایمرجنسی آفیسر قصور عدیل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اس موسم میں موٹر سائیکل سوار بائیں لین کا استعمال کریں اور بڑی گاڑیوں سے محدود فاصلے پر رہتے ہوئے سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button