پاکستانتازہ ترین

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

لاہور(پاک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا  آخری  مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور  سورج کو مکمل گرہن دوپہر  12 بجے لگے گا۔محکمہ موسمیات  کے مطابق  سورج گرہن کا اختتام  دوپہر  2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button