پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان یموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ 2018 میں عوامی حمایت سے محروم جعلی حکومت وجود میں آئی اور پی ڈی ایم نے یہ طے کیا ہے کہ اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی سامنے آیا اور یہ سب جماعتوں نے طے کیا کہ استعفے کب اور کیسے دینے ہیں یہ فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button