تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مسلح افراد کا دیواریں توڑ کرمکان پر قبضہ کرنے کی خاطر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔سات مسلح افراد کا دیواریں توڑ کر لاکھوں روپے کے مکان پر قبضہ کرنے کی خاطر دھاوا۔مار کٹائی کرکے ہزاروں رپے نقدی اور سامان لیکر فرار۔تفصیلات کے مطابق ملزمان مسلح سجاد،ارشد،احسان،اشرف وغیرہ سات کس نے دن دیہاڑے محلہ مدینہ کالونی کے رانا ندیم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور دیواریں توڑب کر گھر کے اندر داخل ہو کر اہل خانہ اور بچوں کو زدو کوب کیا اور اسلحہ لہرا کر اہل محلہ کو ہراساں کیااور جاتی دفعہ پچاس ہزار روپیہ اور دو تولے سونے کے زیورات بھی لے گئے۔رانا ندیم کی طرف سے تھانہ سٹی میں درج کرائی گئی ایف آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان اس کے لاکھوں روپے کے پندرہ مرلے کے مکان پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button