تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کھنڈرات نما ہیڈ بلوکی روڈ پر ڈاکووں کی موجیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔کھنڈرات نما ہیڈ بلوکی روڈ پر ڈاکووں کی موجیں۔تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے کار سوار تین خواتین اور دو مردوں سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق کھنڈا موڑ کی سکینہ بی بی اپنی بیٹی،بہن اور دو بھانجوں کے ہمراہ اپنی کار پر کھنڈرات نماہیڈ بلوکی روڈ پر گھر واپس جا رہے تھے کہ جب وہ اولکھ موڑ کے قریب پہنچے تو سامنے سے تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے انہیں گن پوائینٹ پر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر مرتضی کی جیب سے 5400روپیہ،قیمتی موبائیل،سکینہ کی جیب سے 11000روپیاور قیمتی دستاویزات،زاہد حنیف کی جیب سے دو موبائیل اور شناختی کارڈ،طاہر کی جیب سے 1500روپیہ اور موبائیل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔یہ امر قابل زکر ہے کہ کھنڈرات نما ہیڈ بلوکی روڈ ٹریفک سلو ہونے کی وجہ سے ڈاکووں کیلیے سونے کی چڑیا بن چکی ہے اور اس پر روزانہ ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ہیڈ بلوکی روڈ بناو تحریک کے ملک محمد اکرم بوٹا اور عوامی سماجی حلقوں نے اس سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ لٹنے سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  قوم کو ٹھیک ہونا ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker