پاکستانتازہ ترین

عمران نیازی سب سے بڑا مافیا، بھاگنے نہیں دیں گے: حمزہ شہباز

لاہور(پاک نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ عمران نیازی اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور اب احتساب ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چار سال سے آپ کے انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آپ نے عوام کو کبھی ایک کروڑ نوکریوں اور کبھی 50 لاکھ گھر کا جھانسہ دیا مگر  اب پاکستان کے عوام نے عمران نیاز ی کے خلاف چالان کاٹ دیا ہے ،حکومت کے خلاف جھوٹ، مہنگائی اوربیڈ گورننس کا چالان کٹ چکا ہے، اب عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ظالم حکومت سے جان چھڑانے کےلیے سڑکوں اور پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کریں گے، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ بات کی ہے  اور پی ڈی ایم بھی اپنا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button