تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:آٹھ مسلح افراد دو کم سن بچیوں کو اغوا کرکے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔آٹھ مسلح افراد نے غریب محنت کش کی دو کم سن بیٹیا ں اغوا کر لیں اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی محلہ مدینہ کالونی کے شا ہ سوار کی دو بیٹیاں تیرہ سالہ سحرش اور نو سالہ ایمان زہرہ پڑھنے کیلیے جا رہی تھیں کہ راستے سے مسلح ملزمان طیب،خادم،حسنین،انس،بجاج،احسن اور دو کس نامعلوم نے انہیں گن پوائینٹ پر اغوا کر لیا اور روتی چلاتی بیٹیوں کو کار میں میں ڈال کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔بد نصیب لڑکیوں کے باپ شاہسوار نے تھانہ سٹی میں درج کرائی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پہلے بھی جب یہ لڑکیاں تعلیم کیلیے سکول جاتی تھیں تو ہراساں کرتے اور چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button