پاکستانتازہ ترین

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کل این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا

اسلام آباد(پاک نیوز)تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن ناہید درانی نے اجلاس کی صدارت کی, اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ کانفرنس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری ایجوکیشن شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم شریک نہیں تھے جبکہ تمام صوبوں کے سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2 تجاویز دی گئی، پہلی تجویز میں 20 دسمبر سے 15 جنوری تک اسکولز بند رکھنے جبکہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک سکولوں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔تمام وفاقی اکائیوں سے سفارشات لے لی گئی ہیں جبکہ حتمی اتفاق رائے کیلئے فیصلہ کل بدھ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button