تازہ ترینعلاقائی

للیانی:محمد عمران سلفی 12ویں بارصدر پریس کلب منتخب

سہیل قمر سندھو 27ویں بارجزل سیکرٹری منتخب

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محمد عمران سلفی 12ویں بارصدر پریس کلب ، سہیل قمر سندھو 27ویں بارجزل سیکرٹری منتخب،زبیر احمدبھٹی سرپرست اعلی، بابا طارق مقبول چیئرمین، سیٹھ محمد حسین سنیئر نائب صدر منتخب،الیکشن کمشنر کی طرف سے اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پرپس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے دوسال کےلئے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، جس میں محمد عمران سلفی مسلسل 12ویں بار بلا مقابلہ صدر ، سہیل قمر سندھو مسلسل 27بار بلا مقابلہ جزل سیکرٹری ، سرپرست اعلی زبیر احمد بھٹی، بابا طارق مقبول چیئرمین ،سیٹھ محمد حسین سنیئر نائب صدر، شاہد عمرنائب صدر ، مہر عبدالقیوم نائب صدر ، مہر مراد علی تبسم ایڈووکیٹ ایڈیشنل جزل سیکرٹری، چوہدری اشتیاق احمد جوائنٹ سیکرٹری ،محمد طاہر میو سنیئر وائس چیئرمین،ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین، حافظ محمد طاہر اقبال فنانس سیکرٹری، ناصر سندھو سیکرٹری نشرو اشاعت اور ملک اصغر علی کا بطور آفس سیکرٹری انتخاب کیا گیا،جبکہ سنیئر و بزرگ صحافی ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل منتخب کیا گیا ، یکم دسمبر کو پریس کلب کے دو سال تک کےلئے الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا، گزشتہ اجلاس میں آئندہ دو سال تک کےلئے منتخب ہونے والے جزل سیکرٹری سہیل قمر سندھو اور سابقہ صدر یونین آف جرنلسٹ زرار علی خاں نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دئیے ، کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ 13دسمبر رات 8بجے تھی، جس میں کاغذات جمع کروانے والوں کے مقابلہ میں کسی بھی مخالف امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے جس کی وجہ سے تمام امیدواران بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی نے کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری سے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، صحافیوں کی فلاح و بہبو د اور ان کی خدمت پہلے سے بڑھ کر کروں گا، پری کلب مصطفی آباد کو پنجاب کا ایک مثالی پریس کلب بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، پریس کلب مصطفی آبادکی صحافی برادری کا اتفاق اور ان کی محبت مثالی ہے، جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو صحافیوں کی خدمت کرنے کےلئے موقع فراہم کرتے ہیں ، اس موقع پر ڈاکٹر اصغر علی شہزاد ، زرار علی خاں ، محمد اکمل کھوکھر ، ڈاکٹر اسلم انصاری، جمشید رشید میو، محمد جمیل سندھو ،مہر علی مہران ، محمد جمیل، ارشد علی شامی ، حاجی عبدالقادر ، واحد ملک، رانا توقیر احمد ، الیاس ملک ، آصف امین ، مہر علی مہران ، عمر شاہین ودیگر صحافیوں نے نو منتخب عہدیداران کو مالا پہنا کر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button