پاکستانتازہ ترین

خانیوال میں ضمنی الیکشن۔۔ پولنگ جاری

خانیوال(پاک نیوز) خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ۔ ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے  جبکہ 9 آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button