تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس کا ہیپی نیو ایر پر شراب سپلائی کرنے والے چار منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ پولیس کا ہیپی نیو ایر پر شراب سپلائی کرنے والے چار منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن۔ چھاپے مار کرشراب فروخت کرنے والے چاربدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکرکے 80 لٹر شراب بر آمد۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل میں نیا سال آنے پر ہیپی نیو ایر منانے والے منچلوں کو کافی عرصہ سے بدنام زمانہ منشیات فروش شراب سپلائی کرتے تھے اس پر ڈی پی او قصور صہیب سرور نے ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل عدیل شوکت کو ان منشیات فروشوں کو پکڑنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔مزکورہ ایس ایچ او نے مخبری پر بدنام زمانہ شراب فروخت کرنے والوں کے چار خفیہ اڈوں کا پتہ چلا کر اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ہیپی نیو ایر کیلیے شراب سٹاک کرنے والے بلوکی کے ریاض بلوچ سے بیس لٹر شراب،سرائے مغل کے بلال کے قبضے سے اکیس لٹر شراب،کٹار مل کے نعمان مسیح کے قبضہ سے بیس لٹر شراب،واں جتالا کے صدی احمدکے قبضے سے بیس لٹر شراب اور کل 80 لٹر شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔اسی طرح نعمان کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور اور گولیاں بر آمد کر لیں۔لاکھوں کا سامان بر آمدکرنے اور منشیات کی بھاری مقدار پکڑنے پرانجمن تاجراں کے رہنماوں عباس اورطارق نے سرائے مغل پولیس کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آ پریشن جاری رکھا جائے تاکہ نئی نسل تباہی سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button