پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست

پشاور(پاک نیوز)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی۔چار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ دیگر دو شہروں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔64 میں سے 19 تحصیلوں میں بھی جے یو آئی آگے ہے، پی ٹی آئی 15 تحصیلوں میں اور آزاد امیدوار 12 تحصیلوں میں آگے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی بھی 8 تحصیلوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ جماعت اسلامی تین، تحریک اصلاح پاکستان اور مسلم لیگ ن دو دو تحصیلوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی ایک تحصیل میں آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button