بین الاقوامیتازہ ترین

جمعرات کو صبح صادق کے وقت چاند عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آئے گا

جدہ(ڈیسک نیوز)ماہرین فلکیات کے مطابق کے جمعرات کو صبح صادق کے وقت چاند عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آئے گا اور اس دل فریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ  اس سال میں تیسرا اور آخری واقعہ ہو گا۔ سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور جدہ فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرہ  کا کہنا تھا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3:23 پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ یہ مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے کا وقت ہو گا۔ اس وقت چاند کی اونچائی 89.54 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 87% ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button